اقوام متحدہ، امریکا کا چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ

261

اقوام متحدہ اورامریکا نے چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی ٹینس اسٹارپھنگ شوئے نے نومبرمیں چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے وہ منظرعام سے غائب ہیں۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کوچینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔

پھنگ شوئے کہاں اورکس حال میں ہیں ان کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اقوام متحدہ نے پھنگ شوئے کے چین کے سابق نائب وزیراعظم پرجنسی ہراسانی کے الزامات کی شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس سے جاری بیان میں چینی ٹینس اسٹارکی سلامتی کے حوالے سے بھی گہری تشویش ظاہرکی گئی۔