ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)پی ٹی آئی ٹھٹھہ کی جانب سے سندھ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف 21 نومبر اتوار کے روز احتجاجی دھرنے کا اعلان ۔اس سلسلے میں ارسلان ہائوس ٹھٹھہ میں پی ٹی آئی ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان برہی پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما میرسمیرشیخ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے رہنما انس مسرور آبادگار رہنما حق نواز رند وکیل جمیل شاہ اور دیگر نے پریس کانفرنس کرکے کہا ہے کہ پولیس اور محکمہ آبپاشی کی انتظامیہ نے پانی کی قلت ختم کرنے کے بجائے آبادگار طبقے کیخلاف مقدمے درج کیے ہیں حق نواز رند سمیت 6 آبادگاروں کے خلاف مقدمہ درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس حکومت سندھ کا کمداری والا کردار ادا کررہی ہے، پولیس اور محکمہ آپباشی کی انتظامیۃ کے خلاف 21 نومبر کو اتوار کے روز ٹھٹھہ میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔