کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی بیٹنگ کا خوب امتحان ہوا۔ بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ پاک بنگلادیش میچ کی وکٹ پر ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا۔ جب جیت ملتی ہے تو مشکلات بھولنا آسان ہوجاتا ہے۔پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ خود اعتمادی بہترین دوست ہے، لیکن یہ دوستی جیت کی صورت میں ہی ملتی۔