ہاکی آرگنائزر رمضان جمالی کے خلاف لاہورکی ٹیم سراپا احتجاج

236

اسلام آباد( جسارت نیوز ) نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں انٹر بورڈ اسپورٹس گالا 21-22 ہاکی ایونٹ میں شامل لاہور بورڈ ہاکی ٹیم کی جانب سے ایونٹ آرگنائزر رمضان جمالی کے خلاف سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری انٹر بورڈ اسپورٹس گالا کے ہاکی ایونٹ میں سندھ ہاکی کو تباہ کرنے والے سیکریٹری رمضان جمالی نے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا اسلام آباد میں ہاکی ایونٹ کا بیڑہ غرق کردیا. بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی 4 ٹیموں کو ایونٹ سے اسکریچ کردیا جس میں ملتان,سرگودھا,بنوں اور لاہور شامل ہیں۔ اس موقع پر لاہور بورڈ کی ہاکی ٹیم نے آرگنائزر رمضان جمالی کے خلاف زبردست نعرے بازی کی. لاہور بورڈ کے کوچ سلمان نے الزام لگایا لاڑکانہ اور سندھ سے تعلق رکھنے والے چہیتے ٹیکنیکل آفیشلز تعینات کرکے ایونٹ کا بیڑہ غرق کردیا. انہوں نے سندھ سیکریٹری اور ایونٹس آرگنائزر رمضان جمالی پر سندھ ہاکی کو تباہ کرنے کے بعد بورڈ ہاکی کو تباہ کرنے کا الزام بھی لگایا انہوں نے مزید کہا کہ انٹر بورڈ گالا میں تمام ٹیکنیکل آفیشلز لاڑکانہ سے لئے گئے ہیں جنکو ہاکی نہ کھیلی نہ کبھی تعلق رہا۔ جنہوں نے اقرباء پروری دکھائی جس سے کھلاڑیوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔واضح رہے اسلام آباد میں انٹر بورڈ اسپورٹس گالا ہاکی ایونٹ میں بیشتر آفیشلز کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جو رمضان جمالی سے دوستی کی بنیاد پر مختلف ڈسٹرکٹس کی طرف سے پی ایچ ایف میں نمائندے بھی تعینات ہیں.رمضان جمالی نے اقرباء پروی کی بنیاد پر سندھ میں جعلی ڈسٹرکٹس قائم کئے ہیں. سندھ سیکریٹری رمضان جمالی نے متعدد مرتبہ بورڈ کی ٹیم بیرون ملک بھی بھیجی اسکے علاوہ ویمنز ہاکی میں بھی مداخلت کرکے ویمنز کھلاڑیوں کے حق پر بھی ڈاکہ ڈالتے رہے ہیں.اس حوالے سے میڈیا میں رپورٹس آتی رہیں ہیں۔