سانگھڑ،نااہل سی ایم او عزیز احمد تنیوتعیناتی،شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

358

سانگھڑ( نمائندہ جسارت)سانگھڑ بلدیہ میں تیس کروڑ روپے کی مبینہ مالی کرپشن عوام کا پارہ ہائی ہو گیا۔عوام گندے گٹروں کے پانی میں بیٹھ کر انوکھا احتجاج کرنے پر مجبور ،جب سے عزیز احمد تنیو سی ایم او بلدیہ تعینات ہوا ہے پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے۔چار کروڑ روپے نالیوں کی صفائی کے نام پر جھوٹے بل بنائے گئے مگر پورے شہر کے مین گٹر نالے بند ہیں۔سانگھڑ شہریوں کا انوکھا احتجاج بدبودار گندے گٹر نالوں میں کرسیاں لگا کر محکمہ بلدیہ انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ رسید کردیا۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے رہنما طفیل احمد راجپوت اور اہل علاقہ کے درجنوں افراد نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ سی ایم او عزیز احمد تنیو جب سے سانگھڑ میں تعینات ہوا ہے پورے شہر کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا شاتر سی ایم او عزیز احمد تینو نے نالوں کی صفائی پر مبینہ طور پر چار کروڑ روپے کے جھوٹے بل بنا کر کرپشن کی جس کی وجہ سے پورا شہر گندگی کا ڈھیر بن کر رہ گیا ہے۔نہ صرف نالوں کی صفائی میں کرپشن ہوئی ہے ساڑھے تین کروڑ روپے کی غیر قانونی بغیر اوپن بولی کے این آئی ٹی کروا کر ناقص مٹریل کا استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا ہے۔ این آئی ٹی کے بائیس ٹھیکوں میں بارہ ٹھیکے فرضی ٹھیکیدار کا نام دے کر مبینہ طور پر سی ایم او نے اپنے ٹھیکے لیے جہاں سی ایم او عزیز احمد تنیو کے ٹھیکے تھے وہاں پر ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا جبکہ ایڈوانس پے منٹ کر کے سی ایم او نے اپنی جیب بھر لی،دیگر ٹھیکوں میں بیس فیصد کمیشن حاصل کرکے کرپشن کا بازار گرم کیا۔ذرائع کے مطابق سی ایم او عزیز احمد تینو اپنے سینئر افسران کے احکامات جوتے کی نوک پر رکھ کر غیر قانونی کام کرنے میں مصروف عمل ہے۔ سی ایم او عزیز احمد تینو نے صرف کراچی آنے جانے کی مد میں ایک لاکھ اسی ہزار روپے کے ٹی اے ڈی بل بنا رکھے ہیں جبکہ اس سے قبل لا کھوں روپے کے ٹی اے ڈی حاصل کرچکا ہے۔اس سلسلے میں شاتر کرپشن کے بادشاہ سی ایم او عزیز احمد تنیو نے محرم کے جلوسوں کے راستوں میں لائٹنگ کی مد میں نو لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کرتے ہوئے جھوٹے بل پاس کروا کر 65 سولرز لائٹس کے بجائے سترہ لائٹیں لگا کر کرپشن کو پروان چڑھایا ۔سی ایم او عزیز احمد تنیو نے مویشی منڈی، پٹ پیڑی، سائن بورڈ اور پارکنگ کے ٹھیکوں میں حکومتی خزانے کو بیس کروڑ روپے کا نقصان پینچایا ہے 2020-21ء میں مویشی منڈی کا ٹھیکہ تین کروڑ روپے کا دیا گیا۔اس سلسلے میں سی ایم او عزیز احمد تینو نے شہر میں گندگی کا مرتکب محکمہ پبلک ہیلتھ کو ذمے دار ٹھہراکر اپنے آپ کو بری ذمہ قرار دیا ۔سانگھڑ کے عوام نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث سی ایم او عزیز احمد تینو کی مالی بے ضابطگیوں کے خلاف محکمہ نیب اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔