حکومت نے قانون سازی کے نام پر کلبھوشن کو این آراو دیا ‘ یہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے‘ بلاول بھٹو

215

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کے نام پر کلبھوشن یادیو کو این آر او دیا ہے اور یہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ان خیالات ک اظہار انہوں نے زرداری ہا¶س میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر و ممبرقانون ساز اسمبلی چوہدری محمدیٰسین اور نومنتخب ممبراسمبلی عامریٰسین چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے زرداری ہا¶س میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر فورم پر کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے ضمنی انتخابا ت میں کامیابی پرعامر یٰسین چوہدری کو مبارکباد دی اور صدر پی پی آزادکشمیرچوہدری محمدیٰسین اور بیٹوں کو عدالت کی جانب سے رہائی ملنے کوحق اور سچ کی فتح قرار دیا اور مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ چوہدری محمدیٰسین پاکستان پیپلزپارٹی کو مزیدمضبوط بنائیں گے۔اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور آزادکشمیر کی سیاست کے حوالے سے بریفنگ دی۔