قومی ڈس ایبلڈ ٹی20،پشاور نے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ،کے پی اسٹار کو شکست

144

عدیل خان اور واجد عالم مین آف دی میچ رہے ، فروخ اسلامومہمان خصوصی تھے
پشاور (جسارت نیوز) پشاور ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم  نے کے پی کے اسٹارز 8 وکٹوں سے شکست دے کر آ سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چمپئن  کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ،تیسرے مرحلے کے دوسرے میچ میں کے پی اسٹارز کو دونوں میچوں میں شکست۔واجد عالم  53 رنز اور عدیل خان 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے،تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسو ایشن کے زیر انتظام آئی سی آر سی اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے 7ویں نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روز جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پشاور میں پشاور اور کے پی کے اسٹارز کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے دو میچوں میں پہلا میچ یکطرفہ ثابت ہوا جس میں پشاور کی ٹیم نے 8 وکٹ سے برتری حاصل کر کے کوارٹر فائنل کی راہ ہموار کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی آئی سی آر سی کے نمائندے برائے پاکستان فروخ اسلامو تھے ان کے ہمراہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹورنامنٹ سیکرٹری جمیل کامران،ڈپٹی ہیڈ آئی سی آر سی پشاور زرتاشہ قیصر خان،پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک،آئی سی آر سی کے میڈیا ہیڈ عزازلرحمان، پاکستان ہلال احمر پشاور کے ترجمان زیشان انور سمیت دیگر شخصیات موجود تھے۔ واضح رہے کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں پشاور ڈس ایبلڈ 170 رنز 20 اورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔ عدیل خان 35 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ادیب الطاف خان 23 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔سجاد گل نے 3 کھلاڑی آئوٹ کیا۔ جوابی بیٹنگ میں کے پی کے اسٹار کی ٹیم مقررہ 20 اورز میں 92 رنز بناسکی۔