چینی وزیر اعظم کاعالمی اقتصادی فورم سے خطاب

181

بیجنگ (کامرس ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی اقتصادی فورم کے بزنس لیڈرز کے ساتھ خصوصی ورچوئل ڈائیلاگ میں شرکت کی،چالیس سے زیادہ ممالک کے تقریباً چار سو بزنس لیڈرز نے اس ڈائیلاگ میں شرکت کی۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر وبا سے بچائو اور اس کا خاتمہ کرتے ہوئے صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور اس کی روانی کو برقرار رکھنے ،تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولیات کو بہتر بنانے اورعالمی میکرو پالیسی سے متعلق صلاح مشورے کو مضبوط بنانے پر تیار ہے تاکہ عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دیا جائے۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چینی معیشت مجموعی طور پر مستحکم انداز میں بحال ہو رہی ہے تاہم ساتھ ساتھ نئے دبائو کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔دنیا کے سب سے بڑی ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چینی معیشت کے طویل المدتی بہتری کے رجحان میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔چینی وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ چین کھلے پن اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوطی سے فروغ دیتا رہے گا۔