کوئٹہ: بچے کی ہلاکت کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، والد

165

کوئٹہ (آن لائن) بی ایم سی اسپتال میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کے والد محبوب علی نے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کی ہلاکت کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ گزشتہ روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا بچہ اشقان گزشتہ روز او پی ڈی سے لاپتا ہوا جو بی ایم سی کے کوری ڈور میں واقع گٹر میں گرکر جاںبحق ہوگیا، اگر یہ دروازہ بند ہوتا تو میرا اکلوتا بچہ بچ جاتا۔ وزیراعلیٰ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کمیٹی بناکر اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔