پشاور: مزید 350افغان مہاجرین نے بینک اکاونٹس کھول لیئے

409
Afghan refugees opened bank accounts
Afghan refugees opened bank accounts

پشاور: خیبر پختونخواہ میں مزید 350افغان مہاجرین نے بینک اکاونٹس کھول لیئے ہیں، مجموعی طور پر صوبے میں بینک اکاونٹس کھولنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 جن میں زیادہ تر افغان مہاجرین تاجر شامل ہیں جو کہ قالینوں ، سونا جوہرات ، سمیت مختلف قسم کے کا روبار کرنے والے افراد شامل ہیں ۔ خیبر بازار ، قصہ خوانی ، چوک یادگار ، بورڈ ، حیات آباد ،یونیورسٹی ٹائون ، گلبہار ، بشیر آباد ، رنگ روڈ سمیت دیگرمقامات پرکاروبار کرنے والے اور رہائش پذیر افغان مہاجرین کی جانب سے بینک اکاونٹس کھولے جا رہے ہیں۔

 بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کے لئے بینک اکاونٹس کھولنے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد بینکوں کی جانب سے افغان مہاجرین کے لئے بینک اکاونٹس کھولے جا رہے ہیں افغان مہاجرین کے بینک اکاونٹس کھولنے کی تعداد میں اضافہ ہو رہاہے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ان کے لئے بینک اکاونٹس کھولے جا رہے ہیں۔