کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے ” کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صد سالہ جدوجہد کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات پر قرارداد ” کا اجرا کیا۔ یہ قرارداد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں منظور کی گئی اور ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس میں گزشتہ ایک صدی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی حاصل کردہ اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات کا جائزہ لیا گیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نیسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی طرف سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صد سالہ جدوجہد کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات پر قرارداد ” کے حوالے سے کیا گیا وضاحتی خطاب سولہ نومبر کو عام کر دیا گیا ہے۔ “کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی صد سالہ جدوجہد کی اہم کامیابیوں اور تاریخی تجربات پر قرارداد ” شائع بھی کر دی گئی ہے ۔