چین بزنس کانفرنس میں 1ارب امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں پر دستخط

245

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں  ہونے والی 14ویں چینـل اطینی امریکہ اور کیریبین (ایل اے سی)بزنس کانفرنس میں  تقریبا 1ارب 10کروڑ امریکی ڈالر کے معاہدوں  پر دستخط  کیے گئے۔

بدھ کو اختتام پذیر ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں تعاون کے 18معاہدوں پر دستخط کیے گئے جن میں چین اورلاطینی امریکہ کی  کمپنیوں کے درمیان مویشی پالنے، معدنیات، آٹوموبائل اور طبی آلات کے شعبوں میں 8 معاہدے شامل ہیں۔

چین ایل ایسی  خطے کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جن کے درمیان سالانہ دو طرفہ تجارتی حجم مسلسل تین سالوں سے 300 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز رہا  ہے۔ ایل اے سی  چین کی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے دوسرا سب سے بڑا خطہ بھی  ہے ، جہاں لاطینی امریکہ اور کیریبین میں 2ہزار 700 سے زیادہ چین کی مالی اعانت سے چلنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔