بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ کے لئے سندھ میں ٹرائلز25نومبر کو ہوگا

305

سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز اختر عنایت بھرگڑی کی ہدایت کے مطابق بین الصوبائی انڈر17 بوائز اور انڈر16گرلز چیمپیئن شپ کیلئے سندھ کی ٹیم کے ٹرائلز بروز جمعرات25نومبر کو صبح8بجے سے علی محمد قمبرانی باکسنگ رنگ ککری گرائونڈ لیاری میں ہونگے۔

شفاف اور منصفانہ ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا چیئرمین ارشاد علی مخدوم کو مقررکیا گیا ہے ان کے ہمراہ کمیٹی میں تین ممبران سندھ اسپورٹس بورڈ کے عبدالرزاق بلوچ‘سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ شامل ہیں۔

ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ دن اور وقت پر سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں اپنے ہمراہ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور اوریجنل(ب)فارم لانا ضروری ہے اس کے بغیر کسی کھلاڑی کو ٹرائلز میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ منتخب ٹیم پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کرے گی۔