شوگر ملرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں چینی کے ذخائر 6 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ہیں جو 29 نومبر 2021 تک کے لئے کافی ہیں۔شوگر ملرز کے مطابق ملک میں چینی کی ماہانہ کھپت 4 لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن ہے اور اس وقت ملکی ذخائر 6 لاکھ 35 ہزار میٹرک ٹن کی سطح پر موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق موجودہ ذخار 29 نومبر 2021 کے لئے کافی ہیں، شوگرملز کے ذخائر 20 اکتوبر 2021 تک 3 لاکھ 88 ہزار میٹرک ٹن تھے، اسٹریٹیجک شوگر ریزرو لگ بھگ 2 لاکھ میٹرک ٹن تھی جبکہ درآمدی ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی سے 47 ہزار ٹن یوٹیلیٹی اسٹورزکو دی گئی۔سال 21-2020 کے سیزین میں 5 کروڑ 86 لاکھ ٹن گنے کی کرشنگ ہوئی جس سے 56 لاکھ 94 ہزار میٹرک ٹن تیار کی گئی ۔ماہرین کے مطابق 15 سے 20 نومبر کے دوران سندھ میں گنے کی کرشنگ شروع ہونے سے چینی کا نیا سٹاک موجود ہوگا جس سے قیمتوں میں استحکام رہنے کی امید ہے۔