عالمی جونیئر ہاکی کپ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

353
چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر ،ہیڈ کوچ دانش کلیم اور خواجہ جنید کے ہمراہ عالمی جونیئر ہاکی کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی جونیئر ہاکی کپ ،پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 18 رکنی قومی جونیئر ہاکی سکواڈ کا اعلان کردیا۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر نے ہیڈکوچ جونیئر ہاکی ٹیم دانش کلیم اور خواجہ جنید کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا۔رانا عبدالوحید جونیئر ورلڈ کپ میں قومی جونیئر ہاکی اسکواڈ کی قیادت کرینگے۔معین شکیل نائب کپتان ہونگے،  کھلاڑیوں میں وقار (گول کیپر)، عقیل احمد، رضوان علی، عدیل لطیف ۔محمد حماد الدین انجم، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عمیر ستار، عبداللہ اشتیاق (گول کیپر)۔محب اللہ، ابوذر، محسن حسن، عبدالمنان، عبدالرحمٰن، رومان خان اور محمد عبداللہ شامل ہیں ،اس موقع پر منظور جونیئر نے کہاکہ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے بہترین ٹیلنٹ کا انتخاب کیا، کوویڈ صورتحال کی بدولت جونیئر ٹیم کو انٹرنیشنل ایکپوڑر نہیں مل سکا،سینئر جونیئر ٹیموں کے میچز سے جونیئر کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع ملے،کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، اور بھرپور فارم میں ہیں، اس موقع پر موجود ہیڈ کوچ اولمپین دانش کلیم نے بتایا کہ ہماری ٹیم کو کسی نے کھیلتے نہیں دیکھا، یہ ہمارا پلس پوائنٹ ہے، ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ایونٹ میں سرپرائز کرینگے۔