عدالت عالیہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سے اے کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

104

کراچی (اسٹاف رپورٹر )منگل کو ہائیکورٹ میں پاکستان چوک گراونڈ پلس 5 منزلہ عمارت کی تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عرفان عزیز ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ کسی زمانے میں یہاں پیٹرول پمپ تھا۔ کچھ ہی عرصے میں غیر قانونی پانچ منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی۔عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے جنوبی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔