زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 23 نومبر تک منظور، نیب کو نوٹس

427
ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کی اپیل

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 23 نومبر تک منظور کر لی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کی امریکا میں پراپرٹی کیخلاف نیب تحقیقات کا کیس جج محمد عظیم خان کی عدالت میں زیر سماعت آیا۔سابق صدر آصف علی زرداری اپنے وکیل فاروق نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زردادی کو ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہاں درخواست دائر کر رہے ہیں ، نئے آرڈیننس کے بعد نیب کیسز میں ملزمان کی ضمانت کیلئے احتساب عدالت کو اختیار دے رکھا ہے۔اس موقع پر عدالت نے 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی اور درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔