غیرمنصفانہ فیصلے عدم برداشت کا سبب ہیں،بلاول زرداری 

173
عمران خان نےریاست مدینہ کا نام استعمال کرکے ملک  تباہ کیا، بلاول

پیپلزپارٹی چیئرمین  بلاول زرداری نے کہاہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے۔

برداشت اوررواداری کے عالمی دن پرپیغام میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم رواداری اورعدم برداشت کا رجحان پھیل رہا ہے جوہرذی شعورکے لئے باعث تشویش ہے۔ رواداری کوفروغ دینے کا واحد راستہ جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔ بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیاں،غیرمنصفانہ فیصلے،آمریت کا باربارمسلط ہونا اورجمہوریت کوپھلنے پھولنے سے روکنا عدم برداشت کے اسباب ہیں۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین تاریخی طورپررواداری پسند اورانسانیت دوست رہی ہے: دنیا میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی شدید ضرورت ہے۔ پیپلز پارٹی قائداعظم کے ویژن، قائدِ عوام کے نظریئے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں پاکستان کو برداشت و رواداری کا گہوارہ بنائی گی۔