چین کے خود ساختہ تنہائی کا شکار ہونے کا دعوی بے بنیاد ہے:

211

ساتھ چائنہ مارننگ پوسٹ (ایس سی ایم پی) کے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ عالمی اقتصادیات کے ساتھ مسلسل شراکت کے واضح عزم  کے باعث  یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ چین خود ساختہ تنہائی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

رائے پر مبنی مضمون میں کہا گیا کہ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں میں چین کی فعال شمولیت اس کے کثیر جہتی عزم کو ثابت کرتی ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کی خواہش ہے کہ نظامِ رسد میں انتہائی اہمیت کا کردار حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیکنالوجی کی پیداوار کو فروغ اور اعلی افرادی قوت کی آمدنی پیدا کی جائے جس کا مقصد غربت میں کمی اور ملکی صارفین پر مبنی مضبوط معیشت قائم کرنا ہے۔ مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ چین غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے حامل سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔اس کے اعلی سطح کی تجارت اور سرمایہ کاری کے اعدادوشمار سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ باقی دنیا سے الگ تھلگ ہورہا ہے۔