چین میں کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے عملی منصوبے فعال 

214

بیجنگ: چین کے قومی اصلاحاتی و ترقیاتی کمیشن کے ترجمان منگ وے نے کہا ہے کہ اس وقت صنعت، ٹرانسپوٹ، نقل وحمل اور شہری و دیہی تعمیر سمیت مختلف شعبہ جات میں سائنس و ٹیکنالوجی کی مدد سے کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے عملی منصوبے ترتیب دیے جا چکے ہیں، نظر ثانی کے بعد یہ منصوبے نافذ العمل ہوں گے۔ حال ہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے اس حوالے سے رہنما لائحہ عمل پیش کیا جس نے چین بھر میں تمام شعبہ جات کے لیے کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل اہداف کی تکمیل کی سمت متعین کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اہم شعبوں میں توانائی کی بقا اور تخفیف کاربن پر زوردیا جائے گا۔ توانائی کے زیادہ استعمال کے حامل شعبوں کی ترتیب نو  کی جائے گی۔ علاوہ ازیں توانائی کی صلاحیت میں بہتری اور کاربن اخراج میں کمی پر زور دیا جائے گا۔