سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج ٹریفک گوجر خان نے گزشتہ ماہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1974چالان کر کے سوا8لاکھ روپے کے قریب جرمانہ کر دیاڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک گوجر خان چوہدری قاسم نے گزشتہ ماہ گوجر خان میں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے1974چالان کرکے821750روپے کا جرمانہ کیاڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن کے مطابق دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری،اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کرنے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی لینے کا بھی سبب بنتے ہیںجن کے ساتھ سخت اور بلا امتیاز کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گوجر خان میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور مثالی بنایا جائے گاجس کے لئے شہریوں میں گاہے بگاہے آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال نہ کریں،تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں۔