تھانہ صدر واہ کے علاقے باہتر موڑ کے قریب قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی اورملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے مطلوب ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکر کے اسلحہ برآمدکر لیا پولیس ترجمان کے مطابق باہتر موڑ کے قریب قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر3 ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس نے مطلوب ملزم آکاش عرف کاشی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ برآمدکر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم آکاش عرف کاشی قتل، اقدام قتل کے مقدمات میں ریکارڈیافتہ ہے جس نے ایک روز قبل بھی صدر واہ کے علاقہ میں فائرنگ کر کے غلام علی نامی شخص کو قتل جبکہ شاہ زیب کو زخمی کر دیا تھا،زخمی حالت میں گرفتار ملزم آکاش عرف کاشی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن کیا گیا۔