چین، اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار میں 3.5 فی صد اضافہ

199

چین میں ستمبر کے دوران 3.1 فیصد رہنے وا لے اہم اقتصادی اشاریے ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں اکتوبر کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔ قومی بیورو برا ئے شماریات (این بی ایس)نے کہا ہے کہ اعداد و شمار نے گزشتہ دو سالوں کے دوران جنوری سے اکتوبر کی اوسط نمو کو 5.2 فیصد پر برقرار رکھا۔صنعتی پیداوار کو سالانہ کاروبار کے ساتھ منسلک بڑے اداروں کی کاروباری سرگرمیوں کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریبا 31 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز) ہے۔