ایف بی آر کی جانب سے نئے پراپرٹی ریٹس کے حوالے سے پشاور میں سروے شروع کردیئے گئے ہیں تاہم سروے کو خفیہ طور پر رکھا گیا ہے حیات آباد، ڈیفنس کا لونی، گلہار، حسین آباد، رنگ روڈ، زریاب کا لونی سمیت شہر کے مختلف پوش علاقوں اور غیر پوش علاقوں کے پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کی رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے شاہین بازار، مینا بازار، کریم پورہ، گورا بازار، سمیت دیگر اہم بازاروں کے ان روڈ اور آف روڈ کی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کا بھی ریکارڈ مرتب کیا جارہاہے یونیورسی روڈ، حیات آباد، سمیت دیگر مختلف علاقوں اور بازاروں کے سروے کو حتمی شکل دیا جارہاہے ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ سرو ے سے ایف بی آرکو پراپرٹی کی اصل قیمت چھپانے والوں کے اثاثہ جات کی کل مالیت کا تخمینہ لگانے میں آسانی ہو گی۔