پشاور: تھانہ حیات آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرگرم موٹر کار چور کو گرفتار کرلیا

200

تھانہ حیات آباد پولیس نے شہر کے پوش رہائشی علاقہ حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں سرگرم موٹر کار چور کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مسماة (ز) زوجہ ذین العابدین ساکنہ فیز تھری حیات آباد نے پولیس کو گھر کے سامنے سے گاڑی چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

تھانہ حیات آباد پولیس نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران وارداتوں میں ملوث اصل ملزم انوار خان ولد حسین کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نور حیدر نے گرفتار کرلیا۔

ملزم مسروقہ گاڑیوں کے انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات کے زرےعے فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس کے قبضے سے حیات آباد سے مسروقہ گاڑی بھی برآمد کر لی ۔ ملزم نے دوران تفتیش دیگر افراد کی نشاندہی بھی کرا دی جن کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔