پی پی رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے بیٹے فرخ شاہ بھی ضمانت پررہا

271

پی پی رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے بیٹے کو بھی ضمانت پررہا کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ کی رہائی کا آرڈر جاری کیا ہے۔ فرخ شاہ کی ایک کروڑ مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم پی اے سید فرخ شاہ پانچ ماہ تین روز سینٹرل جیل سکھر میں قید رہے ، فرخ شاہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر 12 جون کو گرفتاری پیش کی تھی۔