عمران خان کرپشن ثابت کردیں‘ سیاست چھوڑدوں گا‘ احسن اقبال

328

بدوملہی (آن لائن) ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنج ہے اگر ثابت کردیں کہ2021ء میں میرے اثاثے 1993ء سے ایک مرلہ بھی زیادہ ہیں تو میں سیاست چھوڑدوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہر شعبے کا ستیاناس کر دیا، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، عوام خوردنی اشیا لیکر حکومت کو گالیاں دیے بغیر نہیں رہتے۔مہنگائی نے عوام کو
جینا محال کر دیا ہے، اناڑی کو گاڑی پر بٹھائیں گے تو خود بھی مرے گا گاڑی کو بھی تباہ کرے گا ، ہماری خارجہ پالیسی تباہ کر دی ہے، دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔