محمد زبیر کرکٹ ، تیسرٹائون ٹائیگرز فائنل میںداخل

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الرحمٰن کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں تیسر ٹائون ٹائیگرز کرکٹ کلب نے ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں تیسرٹاون ٹائیگرز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئیمقررہ 40 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 273 رنز اسکور کیے محمد حارث نے 67 رنز گلزار علی نے 45 رنز محمد حسن نے 38 رنز اور عبدالقادر نے 35 رنز اسکور کیے۔ ٹی ایم سی کلب کی جانب سے عضنفر نیازی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جوا ب میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹی ایم سی کلب ہدف کے تعاقب میں مقررہ 40 اوورز میں چار وکٹوں پر 265 رنز بنا سکی نوجوان انڈر 16 کھلاڑی حظیفہ احسان نے 77 رنز احسن ملک نے 70 رنز ، بازید خان نے 55 رنز محمد ابراہیم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔