سانگھڑ میں منشیات فروشی و جرائم میں اضافے کیخلاف احتجاج

151

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت) سماجی برائیوں ،سفینہ، گٹکا، جوا، کچی شراب، آکڑا پرچی، فحاشی کے اڈوں اورسود خوری کے خلاف سندھ پاک تحریک کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء ضلع بچائو ایس پی ہٹاء کے نعرے لگاتے رہے۔واس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ٹنڈوآدم سمیت ضلع سانگھڑ میں منشیات فروشی سفینہ گٹکا کچی شراب جوا سر عام چل رہا ہے اور پولیس ان سے مبینہ طور پر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ضلع سانگھڑ میں ایک ایماندار ایس ایس پی تعینات کرکے سماجی برائیوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے۔