آسڑیلیا جیتے یا نیوزی لینڈ دنیا کوٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا نیا چمپئن ملے گا

313

آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے مابینٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا فائنل دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںآج کھیلا جائے گا۔ جو بھی ٹیم فائنل جیتے گی وہ پہلی مرتبہ خطاب پر قبضہ کرے گی۔ آسڑیلیا نے دوسری مرتبہ اور نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک جو14 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں آسریلیا نے نو اور نیوزی لینڈ نے4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے مابین ایک میچ ٹائی بھی رہا ہے۔ آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کپ میں صرف ایک مقابلہ ہوا ہے جس میں جیت نیوزی لینڈ کو ملی ہے۔18 مارچ2016 کو دھرم شالہ میں میچ میں نیوزی لینڈ نے آسڑیلیا کو 8رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 142رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے 20 اوور میں نو وکٹ پر134 رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے اسے اس میچ میں آٹھ رنز سے شکست ملی۔آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کو آخری5ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں اس میں نیوزی لینڈ نے تین اور آسڑیلیا نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ ویلنگٹن میں 7 مارچ2021 کو کھیلا گیا تھا جس میں نے نیوزی لینڈ نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا نے مقررہ20 اوور میں آٹھ وکٹ پر142 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے15.3 اوور میں تین وکٹ پر 143 رنز بناکر میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔آسڑیلیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ اسکور18.5 اوور میں پانچ وکٹ پر245 رنز ہے جو اس نے آکلینڈ میں 16 فروری2018 کو بنایا تھا۔ اسی میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر243 رنز بنائے تھے جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔ویلنگٹن میں5 مارچ2021 کو ہوئے میچ میں نیوزی لینڈ کے سبھی کھلاڑی 18.5 اوور میں106 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جو اس کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ آسڑیلیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اسکور131 رنز ہے جو اس نے17.3 اوور میں کرائسٹ چرچ میں22 فروری 2021 کو بنایا تھا۔برینڈن میکولم نے کرائسٹ چرچ میں28 فروری 2010کوہوئے میچ میں87 منٹ میں 56بالوں پر 12چوکوں اورآٹھ چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر116 رنز بنائے تھے جو نیوزی لینڈکی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز ریکی پونٹنگ کے پاس ہے جنہوں نے17 فروری2005 کو آکلینڈ میں ہوئے میچ میں 62منٹ میں55 بالوں پرآٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر98 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔
آسٹن اگار نے ویلنگٹن میں3 مارچ2021 کو ہوئے میچ میں 4 اوور میں30رنز دیکر چھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو آسڑیلیا کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ ایش سوڈی کے پاس ہے جنہوں نے کرائسٹ چرچ میں22 فروری2021 کو ہوئے میچ میں 4 اوور میں28 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔