ایران سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی

531

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایران کی نئی حکومت نے اپنی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے کئی تصفیہ طلب امور پر بات چیت کے لیے ادارے سے ابھی تک رابطہ تک نہیں کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گروسی کو بائیس نومبر کے روز ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی اگلی میٹنگ سے قبل ایران کا دورہ کرنے کی توقع تھی تاہم وہ اب بھی اس سلسلے میں ایرانی دعوت کے منتظر ہیں۔جوہری امور سے متعلق عالمی ادارہ ایران کے جواہری پروگرام کی نگرانی کیا کرتا تھا تاہم حالیہ مہینوں میں ایران نے جوہری سرگرمیوں کی مکمل نگرانی کے عمل کو بھی روک دیا تھا۔ اسی وجہ سے رافیل گروسی نے ماہ ستمبر میں تہران کا دورہ کیا تھا تاکہ وہ اس معاملے پر اعلیٰ ایرانی حکام سے بات چیت کر سکیں۔

۔