سکھر( نمائندہ جسارت) لبیک سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی بڑی تعداد نے ناظم جوکھیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ میں وڈیرہ شاہی کے خلاف محمد بن قاسم پارک تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت لبیک سکھر کے رہنما ذیشان بلوچ ،زین جاگیرانی سلیم جاگیرانی کررہے تھے جبکہ مظاہرے میں سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم جوکھیو کے قتل سمیت سندھ میں وڈیرہ شاہی والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا پرزور مطالبہ کیا۔