کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کی اجازت سے اور پاکستان کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقدہ آل کراچی جمشید عمر انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ملیر جمخانہ نے کاشان کرکٹ کلب کو 23 رنز سے شکست دیدی ملیر جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کیے ارسلان فرزند نے 9 چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے شاندار ناقابل شکست سنچری 133 رنز اسکور کئے جبکہ یاسر مشتاق نے 12 چوکّوں اور دو چھکوں کی مدد سے 91 گیندوں پر شاندار سنچری 100 رنز اسکور کئے کاشان کرکٹ کلب کی جانب سے محمد غفران نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں کاشان کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 43۰5 اوورز میں 282 رنز بناکر آوٹ ہوگئی خرم تاج نے 77 رنز ، عبدالرحمٰن نے 58 رنز اور حارث علی نے 41 رنز اسکور کیے۔ ملیر جیمخانہ کے یاسر حسین نے 54 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض شاہد اسلم اور نذیر بٹ نے سرانجام دیے جبکہ سید مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ناردرن جیمخانہ نے حسنین کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی حسنین کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 42۰3 اوورز میں 116 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تاج الدین آغا اور سلمان ڈوسانی نے 24 ، 24 رنز اسکور کیے۔ ناردرن جمخانہ کی جانب سے محمد اسد نے چار اور نہل رشید نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ناردرن جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 120 رنز 36 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ندیم جاوید نے 60 رنز اور حسنین احمد نے 40 رنز اسکور کیے۔ حسنین کرکٹ کلب کی جانب سے سلمان ڈوسانی ، اْسامہ حسْین ، شاہ زیب احمد اور فرحان ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض عقیل عادل اور محمد یونس نے سرانجام دیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے ۔