کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) شہر کے نواحی علاقے سے3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ فوری طور نعشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ گزشتہ روزائرپورٹ تھانہ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کی نوحصار کے علاقے ریگی ناصران سے3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ1لاش بوری میں بند
تھی جبکہ2 لاشیں میدان میں پڑی ہوئی ملی ہیں۔ شناخت نہ ہونے پر لاشیں مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔ دوسری طرف اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاشیں بوسیدہ حالت میں اور ناقابل شناخت ہیں، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔