ایران اور اس کےاینجٹوں سے تصادم کے لیے تیار ہیں، اسرائیل

285

اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوفاخی نے کہاہے کہ ان کی افواج نے عملی منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے اور وہ ایران کی جانب سے کسی بھی جارحیت یا جوہری عسکری خطرے سے نمٹنے کی تیاری کر رہی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوفاخی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کاملک تہران اور اس کے ایجنٹوں کےساتھ ممکنہ تنازع کے حوالے سے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے دمشن کے خلاف کام جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ برس مشرق وسطی کے تمام حصوں میں خفیہ کارروائیاں اور مشن انجام دیے گئے۔