افغانستان کی آریانا ایئرلائنز کی کابل سے اسلام آباد کیلئے پروازوں کا آغاز

424

افغانستان کی سرکاری آریانا ایئرلائنز نے کابل سے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں دوپروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آریانا نے رواں ہفتے دبئی کے لیے باقاعدہ پروازیں شروع کردی تھیں اور اب کابل سے اسلام آباد کے لیے پیر اورجمعرات کو ہفتے میں دو پروازیں شروع کرے گی۔اریانا ائیر لائن نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کابل اور مغربی شہر ہرات، افغانستان کے شمال میں واقع مزار شریف اور جنوب میں واقع قندھار کی پروازیں دوبارہ بحال کردی ہیں۔بیان میں کہا گیا تھا کہ اریانا افغان ائیر لائنز کو مقامی پروازوں کی بحالی پر فخر ہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرکاری ایئرلائن کا کابل سے کرایہ 400 ڈالر اور اسلام آباد سے 100 ڈالر ہوگا۔