لاڑکانہ: سیکرٹری تعلیم کے رویے کیخلاف کلرک ایسوسی ایشن کا احتجاج

481

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر ایپکا ضلعی صدر رفیق جتوئی، مبین برڑو، غلام مرتضی ناریجو اور دیگر نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کی طرف بار بار بنا جواز DPCکینسل کی جارہی ہے جس کے سبب ملازمین میں بیچینی پھیلی ہوئی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے اندر بورڈ کے چھوٹے ملازمین کی بقایاجات سندھ گورنمنٹ نے روک دی ہیں ،اور ایک سے چار گریڈ کی نوکریوں میں کلرکوں کی اولاد کو نظر انداز کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوکریاں ایجنٹ فروخت کر رہے ہیں جو کہ تشویشناک عمل ہے۔