بلاول سے یورپی یونین کی سفیرکی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

100

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر
تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ چیئرمین بلاول زرداری نے اندرولا کمینارا سے ملاقات میں یورپی یونین سے پاکستان کے مشترکہ مفادات پر مشتمل تعلقات کو قابل قدر قرار دیا۔