چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے 23 نومبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کے معاملہ پر غور کیا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار اعجاز اسحاق خان، ارباب محمد طاہر اور ثمن رفعت امتیاز کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے تھے۔