چین سی پیک منصوبوں میں رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرے،خالد منصور

286

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے (سی پیک )خالد منصور نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی حکومت سے چائنا ایکسپورٹ اینڈ کریڈیٹ انشورنس کارپوریشن (سائنوشیور)کے ترجیحی بنیادوں پر توانائی اور انفراسٹریکچر گوادر کا اہم منصوبہ انشورنس کور کو منظور کرنے کیلئے مداخلت کی درخواست کی ہے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی خالد منصور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی سرکاری بیمہ کمپنی سائنو شیورکو تمام ملک کی سرمایہ کاری اور قرضوں کو انڈر رائٹ کرنا ہے تاہم وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت گوادر سمیت 5بڑے منصوبوں سے تقریبا15ارب ڈالر کے انشورنس کو روک رہی ہے انہوں نے یہ معاملہ اسلام آباد میں چین کے سفیر کے ساتھ اٹھایا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے گوادر سمیت 5اہم منصوبوں سے متعلق تما م امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جن میں ایم ایل ون اور توانائی کے 6منصوبے جن میں گوادر،کروٹ،کوہالہ اور آزاد پتن،تھربلاک 6اور تھل نوا پاور پروجیکٹس کے علاوہ قائداعظم سولر پاور پروجیکٹ ان میں شامل ہیں۔