سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید سے وزیرا عظم ہاﺅس میں مختصر ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل سے سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ لی جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی جانب سے ممکنہ سوالات اور جوابات پر بھی مشاورت کی اور بعد ازاں سپریم کورٹ پیشی کیلئے روانہ ہوگئے۔