شنیرا اکرم کا آسٹریلوی اور برطانوی کرکٹ بورڈ سے اظہارِ تشکر

905

کراچی: سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی اور برطانوی کرکٹ بورڈ سے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان میں صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم سے خطرہ ہوگا، دورہ پاکستان پر آسٹریلیا اور برطانیہ کو صرف پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈرنا چاہیے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی ہمیشہ کی طرح کھلے دل سے ان کا استقبال کریں گے۔