ڈسکہ الیکشن بے ضابطگی ،الیکشن کمیشن کے 2 اعلیٰ افسران کیخلاف کارروائی شروع

319

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کردیا۔ جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنائے جائے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو بھی او ایس ڈی بنائے جانے کا حکم نامہ جاری ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے اسٹیبلشمنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عابد حسین اور اطہر عباسی کو مرکزی سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے گئے تھے۔این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر بنائی گئی انکوائری ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دھاندلی میں خواتین افسران بھی مردوں کے شانہ بشانہ رہیں۔