چین کا بھی بھارت میں افغان اجلاس میں شرکت سے انکار

316

بیجنگ( آن لائن) چیننے بھارت کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی میزبانی میں افغانستان کے حوالے سے خطے کی سیکورٹی پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کے چند دن بعد چین نے بھی شرکت سے منع کردیا، چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے مذاکرات کے شیڈول کو وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ کے لیے مذاکرات میں شرکت کرنا دشوار ہے۔معمول کی بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھارت کو اپنا جواب دے چکے ہیں۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی میزبانی میں 10 نومبر کو افغانستان پر دہلی ریجنل سیکورٹی ڈائیلاگ ہوگا، جس کی صدارت بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت دوول کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 ممالک نے ان مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں ایران، قازقستان، کرغیزستان، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔