قومی سینئرز،جونیئرز ہاکی سیریز

200

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئرز،جونیئرز ہاکی سیریز کا تیسرا میچ پاکستان سینیئرز نے پاکستان جونیئر کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 0-1 گول سے شکست دیکر جیت لیا۔ میچ کا واحد گول پاکستان سینیئر ہاکی کیمپ میں شامل کھلاڑی افراز نے اسکور کیا۔صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے پی ایچ ایف صوبائی سیکرٹریز کے ہمراہ میچ دیکھا۔قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بغور جائزہ لیا ، اس میچ کے ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض علی عباس نے سرانجام دیئے جبکہ ایمپائرز منجر کی ذمہ داریاں دلاور بھٹی سرانجام دے رہے ہیں۔