بنگلادیش : سابق چیف جسٹس کو بدعنوانی پر 11برس کی سزا

219

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش کے سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو منی لانڈرنگ اور مالی خردبرد کے الزامات کے تحت 11برس قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈھاکاکی ایک عدالت نے سنہا کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔ سابق چیف جسٹس اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ان پر 4لاکھ 70ہزار ڈالر کے غیرقانونی بینک لین دین کا الزام ہے۔ وہبنگلادیش کے پہلے چیف جسٹس ہیں، جنہیں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔