سپریم کورٹ نے ساڑھے سات کروڑ فراڈ کے ملزم احمد علی کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ساڑھے سات کروڑ فراڈ کے ملزم احمد علی کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ،عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی،عدالت نے دوسرے ملزم فیاض کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی خارج کردی،ایف آئی اے نے نجی بنک کے ملازم ملزم احمد علی کا ایف آئی اے گرفتار کر لیا۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہاکہ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے،ساڑھے سات کروڑ کی چوری ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ایف آئی اے فراڈ کی تحقیقات جلد مکمل کرے، پندرہ ماہ پہلے جرم ہوا،ابھی تک ملزمان پر چارج فریم نہیں ہوا۔