ایران کے مذموم عزائم کے خلاف مصر کے ساتھ مل کر کام کریں گے،امریکا

508

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا مصر کے ساتھ ایران کے مذموم عزائم کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتا ہے، ہم مصر کے ساتھ مل کر ایران کے مذموم عزائم کا مقابلہ کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کےامریکی وزیر خارجہ نے ایران کے معاملے پر قاہرہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے لیبیا سے غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کو نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سوڈان میں جاری تازہ سیاسی پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ  نے سوڈان میں ہنگامی حالت کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے سوڈان میں عبوری مرحلے کو اس کے درست ٹریک پر واپس لانے کا مطالبہ کیا۔