اسلام آ باد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی توکابینہ کی ٹیبل پر بیٹھے چور بناتے ہیں، مہنگائی توان چوروں کی وجہ سے ہے جو40 فیصد چینی کے مالک ہیں، کمیشن بنتے وقت چینی 75 روپے کی تھی آج 150 روپے ہوگئی، کمیشن بناناچھوڑدیں ملک کوچلنے دیں،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں تھا، وزیراعظم چینی کی قیمتیں کم کرنیکی کوششوں میں مصروف تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین نیب کوایک دن عدالت میں جواب دینا ہوگا،چیئرمین نیب کوچیلنج کرتا ہوں ادویات اسکینڈل پرکیس بنائیں،نیب کی وجہ سیکوئی افسرفیصلہ کرنیکوتیارنہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ نیب کی وجہ سیایل این جی پر25 ارب کانقصان ہورہاہے، کیس تواب چیئرمین نیب کیخلاف بنے گا۔ شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ چیئرمین نیب نے539 میں سیصرف 1.4 ارب جمع کرائے،چیئرمین نیب بتائیں باقی537 ارب روپیکہاں گئے؟ چیئرمین نیب باقی رقم گھرلیکرگئے ہیں؟ ۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب تاحیات رہنے کی کوشش میں ہیں،چیئرمین نیب کے مطابق 1999 سے 2007 تک 281 ارب ریکورکیی گئے، چیئرمین نیب کہتے ہیں جب سیوہ آئے539 ارب ریکورکرچکے۔ مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ چیئرمین نیب نے جوپیسے کمائے وہ بڑی بڑی کمپنیاں بھی نہیں کما سکیں ،چیئرمین نیب غیر جانبدار ہیں تو حکومت کیخلاف کیس بنائیں، حکومت نیایل این جی کی 2 شپس پر25 ارب سے زائد ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک کی گیس ہمارے لگائے گئے ٹرمینل سے آرہی ہے۔