علامہ اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں، شیخ رشید

253

اسلام آ باد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کوخود انحصاری اورخوداعتمادی کا انمول درس دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈاکٹر علامہ محمداقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پر اپنے  پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اقبال کے فلسفہ خودی نے مسلمانوں میں جذبہ حمیّت اور آزادی پیدا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں، علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔